آر ایس ایس   UrduPoint Blogs Feeds بلاگز   Comments RSS Feeds تبصرے

نومبر 2006 کے بلاگ

پل کلفٹن یا پل صراط

اگر آپ پہلے کبھی کراچی نہیں آئے تو آپ یقیناََ کلفٹن کے پل کو نہیں جانتے ۔کچھ مقامات ایسے ہوتے ہیں جو تاریخی اعتبار سے اہم ہوتے ہیں اور کچھ مقامات ایسے ہوتے ہیں جو خود آگے بڑھ کر تاریخ کو تھام لیتے ہیں۔جی ہاں یہ وہی تاریخی پل ہے جس سے صدر مشرف پر حملہ ہوا۔۔۔۔

ہم دبئی جا پہنچے !

ائرپورٹ پر کافی رش ہونے کے باجود بالکل بھی تاخیر نہیں ہوئی۔ اُن کا انتظام بے حد زبردست تھا ، 8فلائٹیں آنے کی صورت میں بھی ہم لوگوں کو انتظار نہیں کرناپڑا ، مگر عربی اور عربن جو کاؤنٹر پر بٹھائے گئے تھے وہ بے حد ڈراؤنے تھے۔۔۔

کچھ درد ہمارے مشترکہ ہیں!

غریبوں کے گھروں‌ میں‌ایک ہی ٹی وی ہوتا ہے۔ جسے ماں باپ جوان بچے اور دادے، چاچے سبھی اکٹھے بیٹھ کر دیکھتے ہیں اور جب نیم عریاں لباس میں لڑکیاں آتی ہیں توسب شرمندہ شرمندہ ایک دوسرے کی طرف کھسیانی آنکھوں سے دیکھتے ہیں میرا بڑا بیٹا تو اکثر اٹھ کر باہر چلا جاتا ہے۔۔۔۔

دفاعی نمائش اور ذاتی دفاع

کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہونے والی دفاعی نمائش پاکستان کے بین الاقوامی وقار میں اضافے کی ایک اہم پیش رفت ہے۔آیڈیا ز۲۰۰۶میں۲۵ ممالک کی ۲۰۰ کمپنیو ں نے شرکت کی۔اس نمائش میں جے ایف۱۷تھنڈر طیارے کا ماڈل متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ بہت سے نئے ہتھیاروں کو بھی متعارف کروایا گیا۔ فرانس کیساتھ معاہدہ بھی اہم رہا۔

بازی لے گئے کتے۔۔۔

ایجنسیوں نے ٹونی بلیئر کے دورہٴ فیصل مسجد کے دوران انتظامیہ کو نمازِ عصر کی ادائیگی سے روک دیااور کہا کہ آج ذرا مہربانی کریں، عصر کی نماز تاخیر سے پڑھ لیں۔،ٹونی بلئیر صاحب آئے ہوئے ہیں،کیا سوچیں گے۔مگر افسوس کہ مسجد کی ”نااہل“ انتظامیہ نہ مانی اور کہاکہ نماز تو ہم مقررہ وقت پر ہی ادا کریں گے۔۔۔

میں کراچی اور تم۔۔۔

بلاگ سیریز ” کراچی نامہ“ کا تعارفی بلاگ۔۔۔
تین برس گزارنے کے بعد آخر کاریہ شہر اچھا لگنے لگا ہے۔ کہیں باہر جاؤں تو یاد آنے لگا ہے۔ مجھے یہ مٹی اورٹریفک سے بے حال شہر بھی پیارا لگتا ہے۔ طرح طرح کے لوگ، بھانت بھانت کی بولیاں، اور بے شمار آلودگی۔۔۔ مزدوروں سے بھرے اس شہر میں ہر دن نئے انداز اور بے یقینی سے جینا شرط ہے۔یہاں دوکان سے مکان تک، قیاس سے لباس تک، اور دورسے پاس تک ایک افراتفری ہے

حجاب لینا ہی میرا جرم کیوں ؟

پاکستان اور برطانیہ کے حالات اس نام نہاد ”طیارہ سازش کیس “سے قبل کافی بہتر تھے۔ سب برطانوی شہری ہم سے بہت اچھی طرح سلوک کرتے تھے، لیکن اب ان سب کو نجانے کیا ہو گیا ہے، ہر کوئی مسلمانوں اور پاکستانیوں کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گیا ہے۔ خاص کر برطانوی ممبران پارلیمنٹ حضرات کو آجکل حجاب سے انتہائی نفرت ہو چکی ہے۔ جسکا نقصان ہماری نوجوان نسل کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اب میں جدھر بھی حجاب کرکے جاتی ہوں لوگ مجھے گھورتے ہیں۔۔۔۔

جب جان بچانے والے ہی مجرم بن جائیں

کیا ملک ہے ہمارا! ۔ ہر کوئی ” دیہاڑی “ لگا رہا ہے، چاہے وہ سرکاری ملازم ہو ، چاہے جان بچانے والے ڈاکٹر یا پھر کسی ملٹی نیشنل کمپنی کا کوئی اعلیٰ افسر۔۔۔ کہاں تک چلے گا یہ سلسلہ ؟ ہر کسی کو ” امیر “ بننے کی جلدی ہے، چاہے اس جلدی میں دوسرے کا ستیا ناس ہو جائے۔ اب رشوت لینا اور رشوت دینا ایک فیشن بن چکا ہے، جس کا شکار میری طرح کا ہر ”عام شہری “ہے۔

قید سے رہائی

رائے ونڈ کے عالمی تبلیغی اجتماع سے واپسی کی ” درد بھری داستان“ ۔
تقریباً 3گھنٹے مسلسل پیدل چلنے کے بعد رائے ونڈ پر پہنچا تو وہاں گاڑیاں ناپید اور انتہاء یہ تھی کہ چنگ چی (موٹر سائیکل رکشے) فی سواری 1000ہزار روپے ٹھوکر نیاز بیگ لاہور تک مانگ رہے تھے اور اس پر مُصر تھے کہ سواریاں بھی دس لے کر جائیں گے کیونکہ اعلیٰ شہری حکومت نے رائے ونڈ پر آنے والے تمام راستے بند کر دیئے تھے جس کی وجہ سے وہ لوگ بھی اپنے ایک ”گیڑے“۔۔۔(چکر) میں کمائی کرنا چاہتے تھے ۔۔۔۔۔کافی دیر کے بعد ایک ٹرک والا نے 35روپے فی آدمی کے اپنا ٹرک میں کوئی 100کے قریب آدمی ٹھونسے اور ٹرک میں بھی ہمیں سوا گھنٹے میں ٹھوکر نیاز بیگ پہنچایا۔

گاڑی کے دائیں اور بائیں جانب دوسرے شہریوں کی گاڑیوں کا ایک نہ ختم ہونے والا ہجوم تھا، کوئی صدر صاحب کی شان میں ” پنجابی کلمات “ نواز رہا تھا، کسی کی اُردو کافی اچھی تھی! بعض خواتین کی انگریزی کی داد دئیے بغیر بات مکمل نہیں ہوگی۔۔۔دو گھنٹے سڑک پر کھڑے رہنا کوئی مذاق نہیں! وہ بھی اُس شخص کے لئے جس کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے، نہ کہ عوام کو عذاب میں مبتلا کرنا۔۔۔۔

- Next »


Warning: include() [function.include]: URL file-access is disabled in the server configuration in /home/blogsup/public_html/wp-content/themes/urdupoint/footer.php on line 2

Warning: include(http://www.urdupoint.com/poetry/footer.shtml) [function.include]: failed to open stream: no suitable wrapper could be found in /home/blogsup/public_html/wp-content/themes/urdupoint/footer.php on line 2

Warning: include() [function.include]: Failed opening 'http://www.urdupoint.com/poetry/footer.shtml' for inclusion (include_path='.:/usr/lib/php:/usr/local/lib/php') in /home/blogsup/public_html/wp-content/themes/urdupoint/footer.php on line 2